افغانستان سے یورپ جانے والی ٹرانزٹ فلائٹ میں پاکستانی چھپ گیا، پھر کیا ہوا؟

0

اسلام آباد: افغانستان سے انخلا کرکے اسلام آباد کے راستے اپنے ملکوں میں واپس جانے والے یورپی شہریوں کے لئے آنے والے طیارے میں ایک پاکستانی نے بھی یورپی ملک جانے کی کوششش کی ہے۔ اور وہ کافی حد تک کامیاب بھی ہوگیا۔ لیکن آخر میں اس کا کھیل خراب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کابل سے انخلا کرکے بڑی تعداد میں یورپی حکام اور شہری واپس اپنے ملکوں کو جارہے ہیں, واپسی کے لئے اسلام آباد ائیر پورٹ کو ٹرانزٹ اسٹیشن کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ ایسے میں اسلام آباد ائیر پورٹ پر صفائی کے عملے میں شامل ایک سینٹری ورکر بھی ہوشیاری سے یورپ جانے والے طیارے میں سوار ہوگیا۔ یہ سینٹری ورکر گھر سے تیاری کرکے آیا تھا، اور صاف ستھرے کپڑے ساتھ لایا تھا۔ ٹرانزٹ لاؤنج میں اس نے سینیٹری ورکرز والی وردی تبدیل کرکے ساتھ لائے صاف کپڑے پہنے، اور خاموشی سے ہالینڈ جانے والے اس طیارے میں سوار ہوگیا جو کابل سے آئے 173 ڈچ سفارتی عملے کو لینے آیا تھا۔

ٹرانزٹ لاؤنج ہونے کی وجہ سے وہاں امیگریشن عملہ تو موجود نہیں تھا جبکہ دوسرے عملے کی نظروں سے بھی وہ اپنے لباس کی وجہ سے نہ آیا، مذکورہ سینیٹری ورکر ہالینڈ جانے والے طیارے میں سوار ہونے میں تو کامیاب ہوگیا، لیکن پرواز کی روانگی سے قبل جب طیارے کے عملے نے مسافروں کی گنتی کی تو ایک اضافی مسافر کی نشاندہی ہوگئی، اور یوں اضافی مسافر کی تلاش میں پاکستانی سینیٹری ورکر پکڑا گیا، جسے اب ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.