فرانس نے 100 سے زائد تارکین کو سمندر سے ریسکیو کرلیا 

0

پیرس: فرانسیسی حکام نے 100 سے زائد تارکین  طن کو ریسکیو کرلیا ہے، یہ تارکین وطن فرانس سے برطانیہ جانے  کے لئے نکلے تھے، اور انگلش چینل میں تھے، جبکہ اقوام متحدہ ادارہ برا ئے مہاجرین کے مطابق لیبیا کے ساحل سے بھی 400 مہاجرین کو بھی بچایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس  کے میری ٹائم حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے  انگلش چینل پار کرکے برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والے100 سے زائد تارکین کو ریسکیو کرلیا ہے، ان تارکین کو بچانے کے بعد کیلس بندرگاہ پہنچادیا گیا ہے، فرانسیسی حکام کے مطابق یہ تارکین وطن ہفتہ کو اس وقت ریسکیو کئے گئے، جب وہ انگلش چینل کے ذریعہ برطانیہ پہنچنے کی کوشش میں پھنس گئے تھے، واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں انگلش چینل پار کرکے برطانیہ جانے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور اس سال اب تک 10 ہزار سے زائد تارکین انگلش چینل کے ذریعہ فرانس سے برطانیہ پہنچنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات تقریبا 400 افراد کو بچا کر لیبیا واپس بھیجا گیا ہے، ان میں 28 خواتین اور 4 بچے بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کو ٹریپولی کے بحری اڈے اور ازویہ آئل ریفائنری میں اتار دیا گیا تھا، ان تارکین میں سے اکثریت کا تعلق سوڈان، اریٹیریا اور ایتھوپیا سے تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.