اٹلی میں بھی مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ، پاکستان سستا ترین ملک

0

روم: پاکستان میں عوام اکثر مہنگائی کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں ہیں دوسری طرف دنیا بھر میں مہنگائی اس وقت بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے، اس دوران اٹلی میں بھی مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور سرکاری رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا ہے، جبکہ پاکستان کو عالمی ادارے نے دنیا کا سستا ترین ملک قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں جولائی کے مہینے میں مہنگائی کی شرح ایک اعشاریہ تین فیصد سے بڑھ کر ایک اعشاریہ آٹھ فیصد ہوگئی ہے اٹلی کے سرکاری ادارے ISTAT کے مطابق اس کی بنیادی وجہ بجلی، تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھنا شامل ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں اس وقت تیل و خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہی مہنگائی کی لہر آئی ہے، اس وقت عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 73 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اطالوی سرکاری ادارے کے مطابق اس وقت کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں اوپر جا رہی ہیں۔ تیل پیدا کرنے والے ملک متحدہ عرب امارات میں بھی پیٹرول اور ڈیزل میں اگست کیلئے قیمتیں پونے 3 اماراتی درہم مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان سستا ترین

ملک عالمی ادارے گو بینکنگ ریٹس کمپنی نے دنیا کے مہنگے اور سستے ترین ملکوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ رپورٹ میں پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک قرار دیا گیا ہے، اور اس کے رہائشی انڈیکس کو 18 اعشاریہ 58 نمبر دیے گئے ہیں، پاکستان کے بعد دوسرا سستا ترین ملک افغانستان، بھارت تیسرا اور شام چوتھا سستا ترین ملک ہے۔ رپورٹ میں پاکستان سمیت دیگر ملکوں کی قیمتوں کا موازنہ دنیا کے مہنگے ترین امریکی شہر نیو یارک سے کیا گیا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے دنیا میں خوراک کی قیمتیں دنیا بھر میں بڑھ رہی ہیں، خوراک کے عالمی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ خوردنی تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.