اٹلی میں کرونا کیس بڑھنے کا الارم بج گیا، ملک میں چوتھی لہر شروع

0

روم: اٹلی میں ثطرے کا الارم بج گیا، کرونا کیسز تیزی سے بڑھنے لگے، انفیکشن کی شرح میں بھی اضافہ ریکارڈ، رواں ہفتے انفیکشن کی شرح 1 اعشاریہ 57 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ایک لاکھ افراد میں کرونا کا شکار افراد کی تعداد 58 ہوگئی ہے۔

اطالوی وزارت صحت اور ہائیر ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے انفیکشن کی شرح ایک اعشاریہ 41 ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ ایک لاکھ افراد میں سے کرونا مثبت آنے کی شرح 41 تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں داخل ہونے والے کرونا مریضوں کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے، اور وہ ایک ہفتے کے دوران دو فیصد سے بڑھ کر تین فیصد ہوگئی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اٹالین ریجن مولیزے کے علاوہ تمام ریجن میں کرونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

دوسری جانب GIMBE ہیلتھ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ اٹلی میں کرونا کی چوتھی لہر شروع ہوگئی ہے، اور ملک میں کرونا کیسز بڑھنے لگے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 15 ہفتوں تک مسلسل کمی کے بعد کرونا سے شرح اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے، 21 جولائی سے 27 جولائی کے دوران اموات میں 46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور وہ 76 سے بڑھ کر 111 ہوگئی ہیں۔ جبکہ مثبت کیسز کی شرح میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہفتہ وار کیسز کی تعداد 19 ہزار سے بڑھ کر 32 ہزار ہوگئی ہے۔

GIMBE فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق اسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں 35 فیصد اضآفہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.