یورپ میں مہاجرین کی نئی بڑی لہر آنے کا امکان

0

ویانا: یورپ میں مہاجرین کی نئی بڑی لہر أنے کا امکان ہے، روکنے کے لئے ابھی سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، یورپی ملک کے رہنما نے دوسرے ملکوں کو بھی الرٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریا کے چانسلر Senstain Kurz نے یورپی یونین کو الرٹ کیا ہے کہ افغانستان سے نیٹو فوج کے انخلا کے بعد یورپ میں مہاجرین کی نئی بڑی لہر آنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے آثار پہلے ہی واضح ہورہے ہیں اور افغان مہاجرین کی بڑی تعداد ایران سے ترکی میں داخل ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریا افغان مہاجرین کو ڈیپورٹ کرنے کا عمل جاری رکھے گا۔ یورپی یونین کے لئے بہتر آپشن یہ ہے کہ ہم افغانستان میں بہتر حالات پیدا کریں نہ کہ مہاجرین کیلئے دروازے کھولے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ 2015 کے مہاجرین بحران کے بعد یورپی یونین اور جرمنی نے پالیسی تبدیل کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.