فرانس نے تارکین سے نمٹنے کے لئے یورپی پولیس سے مدد مانگ لی
پیرس: فرانس نے تارکین کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے یورپی پولیس سے مدد مانگ لی، تارکین کی جانب سے انگلش چینل پر دباؤ بڑھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق تارکین وطن کا دباو بڑھنے پر فرانس نے یورپی بارڈر پولیس فرنٹکس سے مدد طلب کرلی ہے۔ فرانسیسی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ انہوں نے خود فرنٹکس سے رابطہ کیا ہے۔ اور بالخصوص کیلس کے ساحل پر تعیناتی چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ کیلس سے ہی تارکین کی بڑی تعداد انگلش چینل پار کرکے برطانیہ جانے کی کوشش کرتی ہے۔ فرانسیسی وزیر داخلہ نے کہا کہ کیلس آنے والے 60 فیصد تارکین بیلجئیم کے راستے آتے ہیں۔ اس لئے ہمارا دائرہ بڑا ہونا چاہئے۔ انہوں نے غیرقانونی تارکین کی نگرانی کے لئے یورپی سطح پر فضائی نگرانی کی ضرورت پر زور دیا۔