جرمنی میں پاکستانی کمیونٹی کے زیر اھتمام پہلی کشمیر کانفرنس کا انعقاد

0

کمنٹر: مشرقی جرمنی کے شہر کمنٹز میں پاکستانی کمیونٹی کے زیر اھتمام پہلی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر کمنٹز میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقجوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر روشنی ڈالی گئی، کانفرنس میں میں برلن میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی، اس موقع پر ڈپٹی سفیر سارہ خان نے کہا کہ کشمیری گزشتہ 74 سالوں سے عالمی دنیاسے انصاف کے منتظر ہیں،  ہم کشمیریوں کےساتھ ہر ہر میدان میں ساتھ کھڑے ہیں کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے۔ڈپٹی سفیر سارہ خان

دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہیں شہ رگ کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا ہم کشمیر کی ازادی تک احتجاجی تحریکیں جاری رکھے گے، 5 اگست 2019 کا دن کشمیریوں کی ازادی چھیننے کے مترادف ہے، کشمیر کانفرنس میں بھارتی جارحیت کےخلاف قراداد متفقہ طور پر منظور کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی 5 اگست 2019 سے پہلے والی حیثیت کو بحال کیا جائے۔ اور قانون میں جو تبدیلی کی گئی ہے اسے واپس لیا جائے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.