اٹلی: پاکستانی نوجوان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد

0

ریجو ایمیلیا: اٹلی میں گرفتار پاکستانی نوجوان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد کردی گئی، ملزم کو جیل میں ہی رہنما پڑے گا، عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، فیصلے کی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں لاپتہ پاکستانی لڑکی ثمن عباس کے کیس میں فرانس سے گرفتار ہونے والے اس کے کزن اکرام اعجاز کو 9 جون کو اٹلی کے حوالے کیا گیا تھا، اور اس وقت سے وہ ریجو ایمیلیا کی جیل میں بند ہے، اکرام اعجاز سے تفتیش میں اطالوی پولیس کو کچھ نہیں مل سکا تھا اور اعجاز کا مسلسل یہ موقف ہے کہ اس کا ثمن عباس کی گمشدگی سے کوئی تعلق نہیں ہے، ایک ماہ سے زیادہ عرصہ جیل میں رہنے کے بعداعجاز نے عدالت میں وکیل کے ذریعہ درخواست دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ ثمن کی گمشدگی سے اس کا کوئی تعلق نہیں، اور یہ کہ اسے ضمانت پر رہا کیا جائے،

جمعہ کے روز عدالت نے اعجاز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جسے اب سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی گئی ہے، ضمانت مسترد کرنے کے حوالے سے وجوہات اور تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائےگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.