یورپی ملک میں دوستوں کو جنگل سے خزانہ مل گیا

0

برسلز: آپ نے کہانیوں میں پڑھا ہوگا، پرانے ڈراموں میں دیکھا ہوگا کہ لوگ جنگل میں جارہے ہوتے ہیں اور انہیں وہاں سے کوئی مدفون خزانہ مل جاتا ہے، اور یہ کہانیاں اور ڈرامہ کچھ غلط بھی نہیں ہوتے تھے ، کیوں کہ پرانے دور میں بینک اور لاکرز تو ہوتے نہیں تھے۔

اس لئے لوگ اپنا خزانہ باہر کہیں چھپا دیتے تھے، اب ایسا ہی ایک چھپا ہوا خزانہ ایک یورپی ملک کے دو شہریوں کو جنگل سے مل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکینڈی نیوین ملک ناروے کے دو شہری جنوب مشرقی علاقے Mossemarka میں کیمپنگ کے لئے کوئی مناسب جگہ تلاش کررہے تھے، جہاں وہ کیمپ لگاکر دنیا کی چکا چوند سے دور فیملی کےہمراہ کچھ دن گھوم پھر سکیں ، اس دوران وہ اس مقام پر پہنچ گئے ، جہاں جنگ عظیم دوئم کے دوران نارویجین مزاحمت کاروں نے اپنے ہتھیار چھپائے تھے، دونوں دوست اس جگہ کا معائنہ ہی کررہے تھے، کہ ان میں سے ایک کی نظر چھوٹی سے غار میں ایک چٹان کے پیچھے پڑی، جہاں ایک بیگ نما چیز موجود تھی، اسے ایک تاریخی چیز سمجھ کر وہ اس کے قریب چلے گئے، اور اسے اٹھالیا، Bisseberg نامی نارویجین نے مقامی اخبار کو بتایا کہ انہیں کچھ علم نہیں تھا کہ اس کے اندر سے کیا نکلے گا۔

لیکن جب انہوں نے قریب جاکر بیگ نما چیز کھولی تواندر کیش کی چار بڑی گڈیاں موجود تھیں، جنہیں ٹیپ سے لپیٹا گیا تھا، یہ دیکھ کر ہم حیران رہ گئے کہ اتنی رقم یہاں کیسے پڑی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کیش میں 500 اور ہزار والے کرونا کے نوٹ تھے، جو 1999 کے چھپے ہوئے تھے، ایسا محسوس ہورہاتھا کہ رقم کو کافی عرصہ پہلے کسی نے یہاں چھپایا ہوگا، دونوں دوست خزانہ ملنے پر کیمپنگ کاارادہ چھوڑ کر یہ رقم اٹھائے فوری گھر چلے گئے، انہوں نے ایک گڈی گنی تو اس میں 5 لاکھ کرونا نکلے،ا س طرح چار گڈیوں میں 20 لاکھ کرونا ہوسکتے ہیں، تاہم انہوں نے پولیس کو فون کرکے آگاہ کردیا، پولیس کے آنے پر انہوں نے خرانہ ملنے کا سارا ماجرا سنایا، اور پھر اہلکاروں کو اس جگہ پر بھی لے کر گئے ، جہاں سے انہیں یہ خزانہ ملا تھا،

خزانہ کا کیا بنا؟

پولیس نے سارا کیش دونوں دوستوں سے لے کر نیشنل کریمنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کردیا ہے، جو ان نوٹوں پر انگلیوں کے نشانات کی مدد سے ان کے اصل مالک کو تلاش کرنے کی کوشش کرے گی، حکام کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات شاذو ناذر ہی ہوتے ہیں کہ کسی کو جنگل سے خزانہ مل جائے ، لیکن اگر کسی کو خزانہ ملے تواسے پولیس کو فوری اطلاع دینی چاہئے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.