کرونا سے مکمل بچنا ہے تو ویکسین کی 2 نہیں کتنی خوراکیں لینی ہونگی؟

0

روم: اب تک تو ماہرین یہ بتاتے آرہے ہیں کہ کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوائیں، اور وبا کے خطرے سے خود کو بچائیں، لیکن ویکسین لگوانے والے افراد بھی کرونا کی نئی اقسام سے متاثر ہونے کے بعد اب ماہرین نے بچاؤ کے لئے نیا فارمولا پیش کردیا ہے،

تفصیلات کے مطابق کرونا بحران کو دنیا میں شروع ہوئے اب ڈیڑھ برس ہونے کو ہے، پہلے چند ماہ تو سائنسدان اس وبا کو سمجھنے میں ناکام رہے، لیکن بالاخر مختلف ملکوں نے اس کی ویکسین دریافت کرلی اور اسے بنانا شروع کردیا، دنیا بھر میں انسانوں کو ویکسین لگانے کا بھی آغاز کردیا گیا ہے، زیادہ تر ویکسین کی دو خوراکیں ضروری قرار دی گئیں، اور بتایا گیا کہ دونوں خوراکیں لگوانے کے بعد وبا سے محفوظ رہا جاسکے گا، تاہم مختلف نئے کرونا وائرس بالخصوص بھارت سے سامنے آنے والے ڈیلٹا وائرس نے صورتحال تبدیل کردی ہے، اور برطانیہ میں دونوں خوارکیں لگوانے والے بھی نہ صرف اس وائرس سے متاثر ہوئے بلکہ کچھ اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں، اسی طرح دیگر ملکوں میں بھی ویکسین لگوانے والے نئے وائرسز سے متاثر ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیں، اگرچہ ویکسین لگوانے والوں پر نئے وائرسز کے اثرات بہت کم پڑرہے ہیں، اور اسپتال جانے کی زیادہ تر کو ضرورت نہیں پڑتی، تاہم مکمل تحفظ کے معاملے پر سوال پیدا ہورہے ہیں۔

اطالوی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ہائر انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (آئی ایس ایس) نے اب کہا ہے کہ کرونا وائرس کے تمام اقسام کے وائرسز سے محفوظ رہنے کے لئے 4 ویکسین کا سائیکل مکمل کرنا ہوگا، رپورٹ کے مطابق اگرچہ ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے کے بعد ہی کرونا کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہونا شروع ہوجاتی ہے، تاہم 4 ویکسین کا سائیکل مکمل تحفظ دینے کے قابل ہوسکتا ہے، اگرچہ اس پر ابھی مزید اسٹڈیز جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.