سعودی عرب میں پاکستانیوں کے پھنسے واجبات ملنا شروع ہوگئے، رابطہ کہاں کریں؟

0

ریاض: سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی ورکرز کی سعودی کمپنیوں میں پھنسی ہوئی تنخواہیں اور واجبات دلانے کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں، اور بڑی کمپنی نے پاکستانیوں کے واجبات کلئیر کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی بڑی کمپنی بن لادن میں پاکستانی ورکرز کی بڑی تعدا د کام کرتی ہے، تاہم گزشتہ کچھ عرصے میں پہلے عالمی سطح پر مالیاتی اور پھر کرونا بحران کی وجہ سے سعودیہ میں پاکستانی ورکرز بھی متاثر ہوئے، اور کمپنیوں اور کفیلوں کے پاس ان کی تنخواہیں اور واجبات پھنس گئے تھے، وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی ورکرز کے واجبات دلانے کے لئے سعودی قیادت سے بھی بات کی تھی، جبکہ سفیر کی حیثیت سے تعیناتی کے بعد جنرل (ر) بلال اکبر بھی مسلسل اس مسئلے کے حل کیلئے کام کررہےہیں۔

ان کوششوں کی بدولت بن لادن کمپنی نے 342 پاکستانیوں کے واجب الادا بقایا جات سفارت خانہ پاکستان کو فراہم کر دئیے ہیں۔ سفارت خانے ان پاکستانی ورکرز کو جن کے واجبات اب بھی بن لادن کمپنی کے ذمہ ہیں، ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے واجبات کے لئے ریاض میں سفارت خانے سے رابطہ کریں،اور اپنا اندراج کرائیں،

Leave A Reply

Your email address will not be published.