اٹلی نے ووٹرز کی عمر کم کرنے کا قانون منظور کرلیا

0

روم: اٹلی میں ووٹر کی عمر کم کرنے کے قانون کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے بعد ووٹر لسٹ میں 40 لاکھ نئے افراد شامل ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی سینیٹ نے ووٹر کی عمر کم کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اب 25 سال کے بجائے 18 سال کی عمر کے نوجوان بھی ووٹ ڈال سکیں گے، اگرچہ اطالوی قانون کے تحت ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی میں پہلے ہی ووٹر کی عمر 18 سال تھی لیکن سینیٹ کے لئےووٹر کی عمر 25 برس رکھی گئی تھی، جس سے نوجوان ایوان بالا کے لئےووٹ نہیں دے سکتے تھے، تاہم نئے قانون کی منظوری کے بعد اب 18 سال کے نوجوان سینیٹرز کا بھی انتخاب کرسکیں گے، اس فیصلے کے بعد سینیٹ کے لئے ووٹنگ فہرستوں میں 40 لاکھ افراد کا اضافہ ہوجائے گا۔

پارلیمان کی سب سے بڑی جماعت فائیو اسٹار موومنٹ اس تجویز کی سرگرم حامی تھی، اور پارٹی سے تعلق رکھنے والی پارلیمانی امور کی وزیر فیڈریکو ڈی انسا نے قانون کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نئی نسل کو زیادہ سیاسی شراکت کے مواقع حاصل ہوں گے، واضح رہے کہ اٹلی میں اگلے الیکشن 2023 میں ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.