اٹلی میں کسانوں کا جینا کس جانور نے حرام کردیا؟

0

روم: اٹلی میں ایک جانور نے کسانوں کا جینا حرام کردیا ہے، مسلسل حملوں سے تنگ کسان احتجاج کے لئے نکل آئے، اور حکومت سے مسئلے کے حل کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں جنگلی سورروں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے، اور انہوں نے عوام بالخصوص کسانوں کا جینا حرام کر رکھا ہے، فصلوں کو تباہ کردیتے ہیں، اور حملہ کرکے لوگوں کو بھی زخمی کردیتے ہیں، اچانک یہ شاہراہوں پر بھی نکل آتے ہیں، اور حادثات کا سبب بن رہے ہیں، سوروں سے تنگ آئے ہوئے کسانوں نے جمعرات کو پورے اٹلی میں مظاہرے کئے، کئی شہروں کے مئیرز بھی ان مظاہروں میں شریک ہوئے، مرکزی مظاہرہ روم میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر کیا گیا ہے، جس میں کئی کسان احتجاجاً سوروں کا روپ دھار کر آئے تھے، تاکہ حکومت کی توجہ اس مسئلے کی طرف مبذول کراسکیں، انہوں نے پارلیمنٹ میں جانے والے کئی ارکان کا راستہ روک کر بھی انہیں صورتحال کی سنگینی سےآگاہ کیا، کسانوں کا کہنا تھا کہ جنگلی سورروں نے ان کی فصلوں پریلغار کررکھی ہے، اور ان کا مسلسل نقصان ہورہا ہے۔

احتجاجی کسان سوروں کی طرف سے تباہ کی گئی سبزیاں ، فصلیں اور فروٹ بھی ساتھ لائے تھے، تاکہ وہ ارکان پارلیمان کو اپنے نقصانات کا احساس دلاسکیں، اس موقع پر انہوں نے نعرے لگائے کہ کرونا کے بعد ہمیں ان جنگلی سوروں کے بحران کا سامنا ہے، کسانوں کی تنظیم Coldiretti کا کہنا تھا کہ کرونا بحران کے دوران گزشتہ ایک برس میں جنگلی سوروں کے حملوں کی تعداد میں 15 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، گزشتہ برس سوروں کے حملوں میں 215 افراد زخمی ہوئے تھے، اسی طرح سوروں کی وجہ سے شاہرات پر ہونے والے حادثات میں بھی 10 برسوں کے دوران 81 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، جنگلی سوروں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے فصلیں محفوظ ہیں، اور نہ ہی مویشی اور انسان ، لہذا حکومت اس مسئلے کا حل نکالے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.