یو اے ای میں جمعہ کی چھٹی ختم ہوگی؟ اہم حکومتی بیان آگیا

0

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی چھٹی ختم کرنے اور ہفتہ وار تعطیلات کے دن تبدیل کرنے کےحوالے سے افواہیں گردش کررہی ہیں، جس پر حکام کی طرف سے اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارت میں یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ حکومت جمعہ کی چھٹی ختم کرنے جارہی ہے، اور جمعہ و ہفتہ کے بجائے ہفتہ و اتوار کے دن چھٹی کے مقرر کئے جائیں گے، یہ افواہیں سوشل میڈیا پر بھی گردش کررہی ہیں، تاہم یو اے ای کے حکام کا اس معاملے پر اب اہم بیان سامنے آگیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ افواہیں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، امارات کی سرکاری خبر ایجنسی ’’وام‘‘کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد جلال الرئیس نے خلیج ٹائمز سے گفتگو میں کہا ہے کہ ان کی خبر ایجنسی نے ہفتہ وار چھٹیوں کے دن تبدیل کرنے کے حوالے سے کوئی خبر جاری نہیں کی، یہ خبر جھوٹی اور گمراہ کن ہے۔

واضح رہے کہ 2006 تک متحدہ عرب امارات میں جمعرات اور جمعہ کو چھٹی ہوتی تھی، تاہم بیرونی دنیا سے بہتر کاروباری روابط کے لئے اس وقت ہفتہ وار چھٹیوں کو تبدیل کرکے جمعہ اور ہفتہ کردیا گیا تھا، اور گزشتہ 13 برسوں سے یہی دو دن چھٹی کے ہوتے ہیں، امارات کے حکام نے تمام افراد کو خبردار کیا ہے کہ وہ غلط اور جھوٹ پر مبنی خبریں پھیلانے سے گریز کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں ایک برس قید کی سزا بھی شامل ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.