کشتی ڈوبنے سے بڑا نقصان، ایشیائی تارکین وطن بھی متاثرین میں شامل

0

روم: یورپ آنے کی کوشش میں تارکین کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ہے، جس سے بڑا جانی نقصان ہوا ہے، ڈوبنے والوں میں ایشیائی تارکین وطن بھی شامل ہیں، امدادی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیبیا سے 127 سے زائد تارکین کو یورپ لے جانے کے لئے چلنے والی کشتی ڈوب گئی ہے، تیونس کی ریڈ کراس کے ایک ترجمان کے مطابق یہ مہاجرین لیبیا کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش میں تھے۔ اطلاعات کے مطابق کشتی پر گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔ اور یہی اس کے ڈوبنے کی وجہ بنا، امدادی کارروائیوں کے دوران 84 تارکین کو بچالیا گیا ہے، جبکہ 43 سمندرمیں ڈوب گئے ہیں، اور ان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا، ان کی تلاش کے لئے امدادی کارروائی جاری ہے۔

ڈوبنے والے تارکین کا تعلق بنگلہ دیش، سوڈان اور اریٹیریا سے بتایا جارہا ہے، بنگلہ دیشی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ڈوبنے والوں میں ان کے ملک کے تارکین بھی شامل ہیں، لیبیا میں بنگلہ دیشی سفارتخانے کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران 568 بنگلہ دیشی تارکین کو ریسکیو کیا جاچکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.