یورپی ملک کے وزیراعظم کرونا کے باعث اسپتال داخل

0

برسل: یورپی ملک کے وزیراعظم کو کرونا ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے اسپتال داخل کرلیا ہے، اور ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، یورپی ملک کے وزیراعظم کو ایسے موقع پر کرونا کی وبا لگی ہے، جب عالمی ادارہ صحت یورپ میں وبا کی ایک نئی لہر کا خدشہ ظاہر کرچکا ہے.

تفصیلات کے یورپ کے ایک چھوٹے ملک لکسمبرگ کے وزیراعظم زیویر بیٹل Xavier Bettel کرونا میں مبتلا ہوگئے ہیں، جس کے بعد انہیں اتوار کو اسپتال داخل کرادیا گیا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو آبزرویشن میں رکھ کر ٹیسٹ لئے جارہے ہیں، حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر وزیراعظم 24 گھنٹے کے لئے اسپتال میں رہیں گے، سوا 6 لاکھ آبادی والے چھوٹے یورپی ملک کے وزیراعظم نے گزشتہ ہفتہ برسلز میں یورپی یونین اجلاس میں شرکت کی تھی، اور لکسمبرگ واپسی کے دو روز بعد کرونا کا معاملہ سامنے آنے پر 27 جون کو وہ قرنطینہ میں چلے گئے تھے، تاہم یورپی اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر 26 یورپی رہنماوں کو کنٹیکٹ کیس تصور نہیں کیا گیا تھا۔

لکسمبرگ کے وزیراعظم نے 6 مئی کو آسٹرا زنیکا ویکسین کی ایک خوراک لگوائی تھی، لیکن اس کے باوجود وہ وبا کا شکار ہوئے ہیں، لکسمبرگ میں گزشتہ 10 روز کے دوران کرونا کی کیس بڑھ رہے ہیں، اور گزشتہ روز 136 نئے کیس سامنے آئے تھے، جو مئی کے بعد سب سے زیادہ تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.