دبئی: دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لئے خوش خبری ہے، حکومت کی ہدایت پر قونصل خانہ نے نئے ایپ متعارف کرادی ہے، جس کے ذریعہ پاکستانی تارکین وطن قونصل خانے آئے بغیر سہولتیں حاصل کرسکیں گے،
تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی نے موبائل ایپ “PakInDubai” لانچ کردی ہے، جس کے بعد دبئی کے پاکستانی تارکین اس ایپ کو ڈاون لوڈ کرکے ایک کلک کے ذریعہ قونصل خدمات حاصل کرسکیں گے، اس ایپ کو ڈاون لوڈ کرکے پاکستانی تارکین پاسپورٹ، نادرا، ویزا اور دستاویزات کی تصدیق جیسی سہولتیں حاصل کرسکیں گے۔
اسی طرح میت کی پاکستان روانگی کے لئے این او سی ، قیدیوں سمیت قانونی مد د بھی اس ایپ کے ذریعہ حاصل کی جاسکے گی، اس موقع پر قونصل جنرل نے بتایا کہ اس ایپ کے ذریعہ دستاویزات کی ٹریکنگ بھی کی جاسکتی ہے، یہ ساری دستاویزات ایپ کے ذریعہ پاکستانی تارکین کو موصول ہوجایا کریں گی۔