یورپ آنے کی کوشش میں تارکین کے ساتھ کیا ہوا؟

0

میڈرڈ: اسپین آنے کی کوشش کے دوران تارکین کو بڑا حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 40 سے زائد تارکین کی جانیں چلی گئی ہیں، دوسری طرف سینکڑوں تارکین اسپین کے جزیرہ پہنچنے میں بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بحیرہ روم میں سختی کے بعد بحیرالکاہل کے خطرناک اور طویل راستے کے ذریعہ اسپین کے کینری جزائر پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہور ہاہے، اور ایسے ہی سفر پر نکلے ہوئے تارکین کی کشتی ڈوب گئی ہے، جن میں سوار 40 سے زائد تارکین ڈوب کر سمندربرد ہوگئے ہیں، ان میں دو بچے اور 10 خواتین بھی شامل ہیں، کشتی میں سوار مزید 22 تارکین کو ماہی گیروں کی کشتی نے بچالیا ہے، اور اگر وہ وقت پر نہ پہنچتے تو یہ بھی ڈوب جاتے، اس دوران اسپین کی ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ اس نے پیر کو ایک کشتی کو پکڑا ہے، جس میں 37 تارکین سوار ہوئے تھے، لیکن دو تارکین سفر کے دوران جان سے چلے گئے، مزید 7 کی حالت ٹھیک نہیں تھی جبکہ 3تشویشناک حالت میں تھے۔

دوسری طرف ہسپانوی میڈیا کے مطابق اختتام ہفتہ مزید 400تارکین کشتیوں کے ذریعہ کینری جزائر پہنچنے میں کامیا ب ہوئے ہیں، ان میں سے 10 کی حالت خراب تھی ، جس پر انہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کرنا پڑا، رپورٹ کے مطابق بحیرالکاہل کے خطرناک راستے کے ذریعہ ہسپانوی جزائر پہنچنے والے تارکین کی تعدا د میں گزشتہ دو برسوں سے مسلسل اضافہ ہور ہاہے، اور ان کی اموات بھی بڑھ رہی ہیں، گزشتہ برس 23 ہزار سے زائد تارکین پہنچے تھے ، جو 2019 کے مقابلے میں 8 گنا زائد تھے، جبکہ اس سال اب تک 5 ہزار 700 تارکین پہنچ چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.