ترکی نے 6 ملکوں کو ریڈ لسٹ میں ڈال دیا، پاکستان پر بھی اہم فیصلہ 

0

انقرہ: ترکی نے بھارت میں سامنے آنے والے ڈیلٹا وائرس کے مختلف ملکوں میں پھیلاؤ کے پیش نظر 6 ملکوں پر سفری پابندیاں لگادی ہیں، اور پروازوں کی آمدورفت روک دی ہے، دوسری طرف پاکستان کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ترکی  نے بھارتی ڈیلٹا وائرس کے  مختلف ملکوں میں پھیلاو کو دیکھتے ہوئے 6 ملکوں کو ریڈ لسٹ میں ڈال دیا ہے، اور ان کےساتھ فضائی آمدورفت معطل کردی ہے، ترک وزارت داخلہ کے مطابق ان 6 ملکوں  میں14 روز پہلے تک  قیام کرکے آنے والے دیگر ملکوں کے شہریوں  کو بھی  سفر سے قبل    کرونا کی  منفی  ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنی ہوگی، اور ترکی آمد  کے بعد 14 روز تک قرنطینہ میں رہنا  ہوگا، ترکی نے جن 6 ملکوں سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگائی ہے،  ان  میں بھارت ، بنگلہ دیش، نیپال ،برازیل، جنوبی افریقہ اور سری لنکا شامل ہیں۔

دوسری جانب  پاکستان اور افغانستان کے شہریوں  کے لئے ترکی نے   سفری شرائط نرم کردی ہیں، اور    اب پاکستانی مسافروں کو  ترکی  پہنچنے پر 14 روز کے بجائے صرف 10 روز قرنطینہ  میں رہنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.