یونان داخل ہونے والے تارکین نے یونانی اہلکاروں پر سنگیں الزامات لگادئیے

0

انقرہ: یونان کی جانب سے ترکی سے آنے والے تارکین وطن کو ملک میں داخلے سے روکنے کے لئے سختی بڑھتی جارہی ہے، اور اب تارکین پر تشدد کی شکایات بھی سامنے آنے لگی ہیں، تارکین کے ایک گروپ نے یونانی اہلکاروں پر غیر انسانی سلوک کا الزام لگایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی سے آنے والے تارکین کو روکنے کے لئے یونانی حکومت سخت اقدامات کررہی ہے، دیوار کی تعمیر کے ساتھ جدید آلات لگائے جارہے ہیں، جبکہ پاکستان،افغانستان، شام سمیت کچھ ممالک کے تارکین کے لئے یہ کہہ کر پناہ کے دروازے بند کردئیے گئے ہیں کہ ان کے لئے ترکی بھی محفوظ ملک ہے، ایسے میں تارکین کے ایک گروپ نے یونان داخل ہونے کی کوشش کی، اور وہ کامیاب بھی ہوگئے، لیکن یونانی اہلکاروں کی نظروں میں آگئے.

42 تارکین کے اس گروپ کو یونانی اہلکاروں نے واپس ترکی دھکیل دیا ہے، ترک خبر ایجنسی کے مطابق ان تارکین نے بتایا ہے کہ انہیں یونانی اہلکاروں نے برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، ان کے برہنہ حالت میں تصویر یں بھی بنائی گئیں، اور ان سے سب کچھ چھین لیا، تارکین کےمطابق ان میں ایک بیمار تارک وطن بھی شامل تھا، اور اس کا بھی لحاظ نہیں کیا گیا، رپورٹ کے مطابق ان تارکین کو ترک حکام نے ادرنہ کے حراستی مرکز منتقل کردیا ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.