اٹلی میں ہیٹ ویو، کون سے علاقے متاثر ہوں گے؟

0

روم: اٹلی میں اس سال گرمی اپنا آپ خوب دکھارہی ہے، پہلی لہر ابھی کم ہی ہوئی تھی کہ محکمہ موسمیات نے گرمی کی نئی لہر کی پیشگوئی کردی ہے، جو آج منگل سے شروع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں افریقہ سے آنے والی گرم ہواوں کے سبب گرمی کی نئی لہر آگئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 40 سے اوپر جاسکتا ہے، جبکہ بلونیا میں 36، فلورنس میں 37 اور روم میں 35 درجہ حرارت کی پیشگوئی کی گئی ہے، افریقہ سے آنے والی گرمی کی یہ لہر بدھ اور جمعرات کو زیادہ شدت دکھائے گی، جب سسلی میں درجہ حرارت 41 تک جاسکتا ہے، جبکہ کلابریا اور پالیا میں 36 تک رہنے کا امکان ہے۔

حکام نے گرم موسم کے پیش نظر بڑی عمر کے افراد کو بالخصوص احتیاط کی ہدایت کی ہے، جبکہ اسپتالوں کو بھی اس حوالے سے چوکنا رہنے کےلئے کہا گیا ہے، تاکہ ہیٹ ویو سے اگر کوئی شہری متاثر ہو تو اس کے لئے انتظامات مکمل ہوں،

Leave A Reply

Your email address will not be published.