ثمن کیس میں پاکستانی سفیر کا اہم بیان سامنے آگیا

0

روم: اٹلی میں لاپتہ پاکستانی لڑکی ثمن عباس کی تلاش کی کوششیں اب تک کامیاب نہیں ہوسکیں، دوسری طرف اٹلی میں پاکستانی سفیر نے اس حوالے سے اہم اپیل جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں لاپتہ پاکستانی لڑکی 18 سالہ ثمن عباس کی تلاش کو اب تقریباً ایک ماہ ہونے کو ہے، اطالوی اہلکار ریجو ایمیلیا کے علاقے نوویلارا میں مشینوں ، ڈرونز اور تربیت یافتہ کتوں سے مسلسل ثمن کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کے بارے میں انہیں یقین ہے کہ اب وہ دنیا میں نہیں ہے، اور اس کا 16 سالہ بھائی بھی عدالت کے سامنے یہ بیان دے چکا ہے کہ ان کے چچا دانش حسین نے ثمن کی جان لے لی تھی، اطالوی پولیس کا کہنا ہے کہ اب انہوں نے ثمن کے گھر کے اطراف میں اپنی تلاش کو فوکس کیا ہے، اور الیکٹرومیگنو میٹر استعمال کئے جارہے ہیں۔

پاکستانی سفیر کا بیان

ثمن عباس کے کیس کی وجہ سے اطالوی میڈیا کے ایک حصے میں پاکستانی کمیونٹی کے حوالے سے منفی تبصرے کئے جارہے ہیں، جس پر گزشتہ دونوں میلان کے قونصل جنرل منظور چوہدری نے اس عمل کی مذمت بھی کی تھی، دوسری طرف انہوں نے اطالوی حکومت کو پاکستان کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی، اب اٹلی میں پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے بھی ثمن کیس پر اہم بیان دیا ہے، انہوں نے ثمن کے اہلخانہ پر زور دیا ہے کہ وہ آگے آئیں اور تفتیش میں تعاون کریں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام خواتین کے خلاف کسی قسم کے تشدد یا جبر کو ناقابل قبول سمجھتے ہیں،

Leave A Reply

Your email address will not be published.