بلونیا میں گاڑی میں چھپے تارکین پکڑے گئے

0

بلونیا: اٹلی کے شہر بلونیا کے قریب 8 تارکین پکڑے گئے ہیں، جو ایک گاڑی میں چھپے ہوئے تھے، یہ تارکین زمینی راستے سے یورپ میں داخلے ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر بلونیا میں پولیس نے 8 تارکین کو پکڑ لیا ہے، جن میں 5 کم عمر تارکین شامل ہیں جن میں ایک 7 سالہ کا بچہ بھی ہے، یہ تارکین ترکی سے زمینی راستے سے سفر کرتے ہوئے اٹلی پہنچے تھے، اطالوی حکام کے مطابق تارکین سربیا سے اس ٹرک پر سوار ہوئے تھے، اور وہ ٹرک کے پچھلے حصے میں چھپے ہوئے تھے، تین سرحدیں تو وہ چھپ کر پار کرنے میں کامیاب ہوگئے ، تاہم جب ٹرک بلونیا پہنچا تو اس کے ڈرائیور نے ہی پولیس کو اطلاع دے دی کہ اسے گاڑی میں پیچھے آوازیں سنائی دے رہی ہیں، جس پر پولیس فوری پہنچی تو ٹرک میں موجود تارکین کو برامد کرلیا۔

ان تارکین کا تعلق افغانستان سے ہے، اور انہوں نے بتایا ہے کہ وہ ترکی سے پہلے ایک ایجنٹ کو فی کس ہزار یورو دے کر سلوینیا پہنچے تھے، اور وہاں سے دوسرے ایجنٹ نے انہیں اس ٹرک میں چھپا کر اٹلی روانہ کیا تھا، پولیس نے سربیا سے تعلق رکھنےو الے ٹرک ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا ہے،جبکہ تارکین کو ریسیپشن سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.