دبئی میں یوٹیلیٹی بلوں کے نام پر فراڈ کیلئے جعلساز گروہ سرگرم

0

دبئی: دبئی میں شہریوں سے نئے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، یہ فراڈ یوٹیلیٹی بلوں کے نام پر کیا جارہا ہے، اور لوگوں کی معلومات چرانے کے ساتھ رقم بھی بٹور لی جاتی ہے.

جی ہاں فراڈئیے دنیا میں ہر جگہ پائے جاتے ہیں، اور ان کے ذہن ہروقت لوگوں کو بیوقوف بنا کر ان کی جیبیں صاف کرنے کے نت نئے طریقوں کی تلاش میں رہتے ہیں، ایسا ہی ایک نیا فراڈ اب دبئی میں سامنے آرہا ہے، جس میں دبئی الیکٹرک سٹی اینڈ واٹر اتھارٹی (دیوا) کے نام سے لوگوں کو جعلی یوٹیلیٹی بلز ای میل کئے جارہے ہیں، اور انہیں یہ بل ادا کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے، معاملہ سامنے آنے پر ’’دیوا‘‘ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسی جعلی ای میلز سے ہوشیار رہیں، اور ان کےچنگل میں نہ پھنسیں، اتھارٹی نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ایسی ای میلز کا جواب نہ دیں، جمعرات کو جاری کئے گئے بیان میں اتھارٹی نے مزید کہا کہ اگر آپ کو کوئی یوٹیلٹی بل موصول ہو تو ای میل کا ڈومین نام ضرور پہلے چیک کریں، اس کے علاوہ بلوں کی ادائیگی قابل بھروسہ چینل سے کریں۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اس جعلسازی کو روکنے کے لئے متعلقہ حکام کی مشاورت سے ضروری اقدامات بھی اٹھارہی ہے، تاہم شہری بھی ایسی کسی ای میل یا لنک پر کلک نہ کریں، ورنہ خطرہ ہے کہ ہیکرز ان جعلی ای میلز کے ذریعہ آپ کی ذاتی معلومات اور کریڈٹ کارڈز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.