برطانیہ میں 14 سالہ حبیبہ خان لاپتہ، تلاش کیلئے پولیس کی ارجنٹ اپیل

0

لندن: برطانیہ میں 14سالہ مسلم ایشیائی لڑکی لاپتہ ہوگئی ہے، پولیس نے تلاش کے لئے الرٹ جاری کردیا.

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ایک 14 سالہ مسلم ایشیائی لڑکی لاپتہ ہوگئی ہے، حبیبہ خان پیر کو دن 2 بجے ہرٹ فورڈ شائر میں گھر سے نکلی تھی، اور اس کے بعد اس کا کچھ پتہ نہیں چل رہا، برطانوی اخبار کے مطابق ہرٹ فورڈ شائر پولیس نے حبیبہ خان کی تلاش کے لئے ارجنٹ اپیل جاری کی ہے، اور لوگوں سے کہا ہے کہ کسی نے اگر حبیبہ کو کہیں دیکھا ہو تو وہ فون نمبر 101 پر فوری اطلاع دے، پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو حبیبہ کہیں نظر آئے تو وہ اس کی اطلاع ایمرجنسی نمبر 999 پر فوری طور پر دے،

اسکول کی طالبہ 14 سالہ حبیبہ کا چہرہ ایشیائی ہے جبکہ قد5 فٹ 2 انچ اور دبلی پتلی ہے، اس کے بالوں کو رنگ سیاہ ہے، آخری وقت میں وہ سفید ٹراوزر اور پرپل ٹاپ پہنا ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.