روم: اٹلی میں سیاسی جماعتوں کی مقبولیت میں اتار چڑھاو دیکھنے میں آرہا ہے، تارکین وطن کے مخالفت ہونے کی شہرت رکھنے والے سابق وزیرداخلہ ماتیو سالوینی کی جماعت کی مقبولیت کچھ کم ہوئی ہے،جبکہ تارکین وطن کی حامی جماعت کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ ماتیو سالوینی جو تارکین وطن کےحوالے سے اپنی سخت پالیسی کی شہرت رکھتے ہیں، ان کی لیگا پارٹی گزشتہ کئی ماہ سے رائے عامہ کے جائزوں میں اٹلی کی سب سے مقبول جماعت کے طور پر سامنے آتی رہی ہے، لیکن اب پہلی بار ان کی مقبولیت میں کمی آئی ہے، اطالوی سرکاری خبر ایجنسی نے IPSOS کے تازہ ترین سروے کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم انریکو لیٹا کے قیادت سنبھالنے کے بعد تارکین وطن کی حامی جماعت پی ڈی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، اور وہ اب 20 فیصد سے زیادہ حمایت رکھتی ہے۔
اس کے ساتھ سالوینی کی سابقہ اتحادی دائیں بازو کی جماعت ایف ڈی آئی کی مقبولیت بھی 20 فیصد سے اوپر چلی گئی ہے، جبکہ سالوینی کی لیگا پارٹی کی مقبولیت کئی پوائنٹس کی کمی کے بعد 30 فیصد پر آگئی ہے، اس طرح لیگا پارٹی کی مقبولیت موجودہ وزیراعظم ماریو دراغی کی حکومت میں شامل ہونے کے بعد کم ہوئی ہے، جبکہ حکومتی اتحاد میں شامل ہونے سے انکارکرنے والی ان کی اتحادی دائیں بازو کی جماعت ایف ڈی آئی کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے،