پابندی ختم ہونے کے بعد کویت میں پاکستانی ورکرز کی روانگی شروع

0

کویت سٹی: وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے کویت میں 15 برس سے زائد عرصہ سے لگی پاکستانی افرادی قوت پر پابندی ہٹ گئی ہے، اور پہلے مرحلے میں طب کے شعبے سے وابستہ پاکستانیوں کی روانگی کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق کویت نے پاکستانی افرادی قوت پر 15 برس سے زائد عرصہ سے پابندی لگارکھی تھی، جس کے نتیجے میں ایک طرف پاکستانیوں کو دوست ملک میں روزگار کے مواقع نہیں مل رہے تھے، تو دوسری جانب ملک کا بھی زرمبادلہ نہ ملنے کے باعث نقصان ہورہا تھا، وزیراعظم اور ان کے سابق مشیر برائے اوورسیز زلفی بخاری کی کوششوں سے کویت نے یہ پابندی ختم کردی ہے، اور کرونا پابندیوں کے باوجود پاکستانیوں کو کویتی ورک ویزا کا اجرا شروع ہوگیا ہے، اور پاکستان سے افرادی قوت کی روانگی بھی شروع ہے۔

اس سلسلے میں بدھ کو بھی طبی شعبے سے تعلق رکھنےوالے 192 پاکستانی کویت روانہ ہوگئے، یہ کویت جانے والی پانچویں پرواز تھی، جس کے بعد کویت جانے والے پاکستانی طبی ورکرز کی تعداد 938 ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.