بلونیا: لڑکی پر حملہ کرنے پر تارک وطن پکڑا گیا

0

بلونیا۔اٹلی کے علاقے بلونیا میں ایک تارک وطن کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے اطالوی لڑکی پر حملہ کیا تھا۔

تفصیلات کےمطابق اٹلی کے شہر بلونیا میں Emilia Ponente کے علاقے میں ایک 19 سالہ لڑکی بس اسٹا پ پر اپنی دو سہلیوں کے ساتھ موجود تھی کہ اس پر ایک تارک وطن نے حملہ کیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ، لڑکی اور اس کی سہیلیوں کی آواز سن کر وہاں سے گزرنے والے لوگوں نے فوری مدد کی کوشش کی اور پولیس کو بھی اطلاع کردی، تاہم 39 سالہ سینیگالی تارک وطن وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،

تاہم بعد ازاں پولیس نے اسے تلاش کرکے گرفتارکرلیا اور اسے Santa Viola پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پہلے سے ان کی نظروں میں تھا،

Leave A Reply

Your email address will not be published.