جرمنی میں ماسک کی شرط سے پریشان افراد کیلئے خوشخبری

0

برلن: جرمنی میں ماسک پہننے کی شرط سےپریشان لوگوں کے لئے وہ خوش خبر ی آیا چاہتی ہے، جس کا وہ ایک سال سے انتظار کررہے تھے، جرمن وزیر نےاس حوالے سے اہم ہدایت جاری کردی ہے، دوسری طرف ایک سیاسی رہنما نے حکومت کی جانب سے تاخیر پر عدالت سے رجوع کا بھی عندیہ دیا ہے.

تفصیلات کے مطابق کرونا کی وبا انسانوں کے لئے اپنے ساتھ جہاں اور سی پریشانیاں لائی ہے، وہیں ماسک پہننے کی شرط بھی شامل ہے، باہر نکلنے کےبعد ہر وقت منہ ڈھانپ کر رکھنا بالخصوص گرمی کے موسم میں کافی بیزاری کا سبب بنتا ہے، لیکن اب جرمنی میں ماسک کی شرط ختم ہونے کا مضبوط اشارہ ملا ہے، وزیر انصاف Christine Lambrecht (کرسٹن لیمبرشٹ) نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا کے کیس تیزی سے کم ہورہے ہیں، ایسے میں جرمن ریاستوں کو اس بارے میں سوچنا چاہئے کہ کیا اب بھی ماسک پہننے کی شرط برقرار رکھنے کی ضرورت ہے یا نہیں، انہوں نے کہا کہ ریاستوں کو اب یہ واضح کرنا چاہئے کہ ماسک کس جگہ پر پہننے کی ضرورت ہے، او ر کہاں اسے اتارا جاسکتا ہے، ا ن کا کہنا تھا کہ ماسک کی شرط سے بالخصوص اسکولوں کے بچے بھی متاثر ہورہے ہیں، وزیر انصاف نے یہ بات ایسے موقع پر کہی ہے، جب جرمنی میں اتوار کو کیس کم ہوکر 1489 رہے ، جبکہ ایک ہفتہ پہلے یہ تعداد 2440 تھی۔

دوسری طرف ایف ڈی پی سے تعلق رکھنے والے رہنما Kubicki کا کہنا ہے کہ کرونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد اب شہریوں پر ماسک جیسی شرائط رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے، اس لئے ماسک کی پابندی فوری ہٹائی جائے، انہوں نے کہا کہ اگر ریاستیں فوری طور پر ماسک کی پابندی ختم نہیں کرتیں، تو وہ سمجھتے ہیں کہ اس حوالے سے عدالتی فیصلے آسکتے ہیں، اور عدالتیں یہ پابندی ختم کرنے کا حکم دے سکتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ گھر سے باہر لازمی ماسک کی شرط برقرار رکھنے کے بجائے جرمن ریاستوں کو عوام میں یہ شعور اجاگر کرنے کی مہم چلانی چاہئے کہ وہ رش کے مقامات پر کس طرح خود کو محفوظ رکھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.