اٹلی میں امریکہ طرز کا واقعہ، ملوث شخص کون نکلا؟

0

روم: اٹلی کے درالحکومت روم میں امریکہ طرز کا فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں 2 بچوں سمیت تین قیمتی جانیں چلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق روم کے نواحی قصبے Ardea میں اتوار کو یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے باہر کھیلنے والے دو بچوں کی جان لے لی، جبکہ قریب سے سائیکل پر گزرنے والا ایک بزرگ بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے، مقتول بچے آپس میں بھائی تھے، ان میں سے بڑے کی عمر 8 سال جبکہ چھوٹا 3 برس کا تھا، ان کے علاوہ ایک چوتھا شخص بھی زخمی ہوا ہے، تاہم اس کے زخم معمولی ہیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کی منتقلی کے لئے ائر ایمبولنس ہیلی کاپٹر بھی آگیا ، لیکن دونوں بدقسمت بچے اور بزرگ شہری موقع پر ہی جان دے چکے تھے، فائرنگ کرنے والا 35 سالہ Andrea Pignani تھا، جو بعدازاں ایک فلیٹ میں جا کر چھپ گیا۔

پولیس نے اس جگہ کو گھیرے میں لے لیا، لیکن جب تین گھنٹے تک اندر سے کوئی آواز نہ آئی تو پولیس دروازہ توڑتی ہوئی اندر داخل ہوئی، جہاں اس شخص نے خود کو بھی مار لیا، قصبے کے مئیر Mario Savarese کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کی ذہنی حالت نارمل نہیں تھی، اور وہ اس سے پہلے بھی لوگوں کو مارنے کی دھمکیاں دے چکا تھا۔ دوسری طرف روم کی مئیر ورجینیا ریگی نے واقعہ کودھچکہ قرار دیا ہے، اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کی ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.