تین یورپی ملکوں کی پولیس کو کس کی تلاش

0

برسلز: فلموں میں تو ڈان آپ نے دیکھے ہوں گے، لیکن آج ہم آپ کو ایک حقیقی ڈان کی اسٹوری بتارہے ہیں، اور اس ڈان کی اب ایک نہیں دو نہیں تین یورپی ملکوں کی پولیس کو تلاش ہے، اور یہ ڈان بھی کرونا ڈان ہے، خطرے کے پیش نظر ایک درجن افراد کو سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا کی وبا کے دوران نت نئے مسائل سامنے آئے ہیں، اور ان میں دنیا بھر میں پایا جانے والا ایک طبقہ بھی ہے، جو اس وبا، اور اس سے جڑی ہر چیز کو سازش سمجھتا ہے، ایسا ہی معاملہ بیلجئیم کے ایک فوجی کا سامنے آیا ہے، جو اپنے انتہا پسندانہ نظریات کی وجہ سے کرونا پابندیوں کا مخالف تھا، بات یہاں تک رہتی تو پھر بھی غنیمت تھی، اب یہ فوجی جس کا نام Jurgen Conings اپنے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ غائب ہوگیا ہے، اور اس نے لاک ڈاؤن کے حامی سائنسدانوں اور ماہرین کو دھمکی دی ہے، جس کے بعد اسے ریمبو کا نام بھی دیا جارہا ہے۔

اس فوجی کے ہتھیاروں سمیت روپوش ہوجانے اور دھمکی دینے کے بعد بیلجئیم میں وبائی امراض کے کئی ماہرین جو لاک ڈاؤن کی وکالت کرتے رہے ہیں، اور سائنسدانوں کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے، ان میں Marc Van Ranst نامی وکیل بھی شامل ہیں، جنہیں اس فرار فوجی سے بچانے کے لئے سیکورٹی دی گئی ہے، بیلجئیم کے میڈیا کے مطابق مجموعی طور پر ایک درجن افراد کو سیکورٹی فراہم کی گئی ہے، جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ Jurgen Conings نامی مفرور اہلکار کا نشانہ بن سکتے ہیں، تاہم پراسیکیوٹرز نے ان شخصیات کے نام ظاہر نہیں کئے۔ اب اس کرونا ڈان کو بیلجئیم کے ساتھ ساتھ اس کے پڑوسی ممالک جرمنی اور ہالینڈ کی پولیس بھی تلاش کررہی ہے، تاہم آخری اطلاعات تک وہ نہیں مل سکا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.