بریگزٹ کے بعد برطانیہ پہنچنے والے تارکین کی موجیں

0

لندن: برطانوی حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود انگلش چینل سے تارکین کی آمد رک نہیں سکی اور ایک نئی کھیپ برطانیہ پہنچے میں کامیاب ہوگئی ہے، دوسری جانب بریگزٹ کے بعد برطانیہ پہنچنے والے تارکین کی موجیں لگ گئی ہیں، اور ان کے سر سے ایک بڑا خطرہ ٹل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موسم بہتر ہونے پر ایک بار پھر فرانس میں موجود تارکین وطن نے انگلش چینل پار کرکے چھوٹی کشتیوں کے ذریعہ برطانیہ کا رخ کرنا شروع کردیا ہے، اور چار کشتیوں کے ذریعہ 50 سے زائد تارکین برطانوی ساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، جنہیں حکام نے تحویل میں لے لیا ہے، برطانوی اخبار کے مطابق پہلی کشتی جمعرات کو صبح 9 بجے کے قریب ساحل پر لائی گئی، جس کے بعد 16 تارکین مزید پہنچے جو دو گروپوں میں چھوٹی کشتیوں پر تھے، ان تارکین وطن نے لائف جیکٹس اور ماسک پہنے ہوئے تھے، دوسری جانب برطانیہ میں گزشتہ برس سیاسی پناہ حاصل کرنے والوں کی تعداد گزشتہ سات برسوں میں سب سے کم رہی ہے، سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس صرف 8 ہزار 640 افراد کے کیس منظور ہوئے جبکہ 2019 میں یہ تعداد 20 ہزار 331 تھی، اس کی ایک بڑی وجہ کرونا کی وبا کے باعث لگنے والی سفری پابندیاں بھی ہیں۔

یہ بھی پرھیں: سبزیاں لیجانے والے اطالوی ٹرک سے برطانیہ میں کیا نکل آیا

برطانیہ کسی تارک وطن کو واپس نہ بھیج سکا

دوسری جانب وزیر داخلہ پریتی پٹیل کے سخت اقدامات کے باوجود انگلش چینل پار کرکے برطانیہ پہنچنے والے تارکین کی تعداد جاری سال میں پچھلے سال کے مقابلے میں دگنی ہوگئی ہے۔

اس سال جنوری سے لے کر 20 مئی تک 3 ہزار سے زائد تارکین انگلش چینل پار کرکے برطانیہ داخل ہونے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد 1400 تھی، اس کے ساتھ بریگزٹ کے بعد برطانیہ کے لئے تارکین وطن کو واپسی یورپی ممالک میں بھیجنا بھی ممکن نہیں ہورہا۔ اخبار ’’انڈی پینڈینٹ ‘‘ کے مطابق یکم جنوری سے نئے رولز نافذ ہونے کے بعد یورپی ممالک سے آنے والے تارکین میں سے کسی ایک کو بھی برطانیہ واپس نہیں بھیج سکا ، اس سے پہلے جب برطانیہ یورپی یونین کا حصہ تھا، تو ڈبلن معاہدہ کے تحت تارکین کو ان ممالک میں واپس بھیج دیتا تھا، جہاں سے وہ آئے ہوتے تھے۔

خیال رہے کہ فرانس سے انگلش چینل پار کرکے برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن نے اب نئے راستے تلاش کرنے بھی شروع کردئیے ہیں،  تاہم اس نئے راستے پر جاتے ہوئے تارکین کا ایک گروپ مشکل میں پھنس گیا، اور ریسکیو حکام نے بمشکل ان کی جان بچائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.