اٹلی نے تین جنوبی ایشیائی ممالک پر سفری پابندی بڑھادی

0

روم: اٹلی نے بھارت سمیت تین ایشیائی ممالک پر سفری پابندیوں میں توسیع کردی ہے، ان ملکوں میں کرونا صورتحال کو دیکھتے ہوئے توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، سفری پابندیوں میں  توسیع 21 جون تک کی گئی ہے، دوسری طرف اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کی صورتحال بگڑنے کے بعد اٹلی نے بھارت اور اس کے دو پڑوسی ممالک بنگلہ دیش اور سری لنکا پر اپریل کے آخری میں سفری پابندیاں لگادی تھیں، جن کی مدت اتوار کو ختم ہورہی تھی، تاہم وزیرصحت رابرٹ سپرانزا نے اب تینوں ملکوں پر لگائی گئی سفری پابندیوں میں 21 جون تک توسیع کردی ہے، اطالوی ترجمان کا کہنا ہے کہ ان ملکوں میں کرونا صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس پابندی کی وجہ سے ان ممالک سے صرف اطالوی شہری ہی واپس اٹلی آسکتے ہیں،

تاہم اٹلی میں پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر ہے، کئی دیگر ممالک کے برعکس جنہوں نے بھارت میں وائرس کی وجہ سے پاکستان کانام بھی پابندیوں والی فہرست میں شامل کر رکھا ہے، اٹلی نے نہ تو پہلے پاکستان کانام پابندی والی فہرست میں شامل کیا اور نہ ہی توسیع والی لسٹ میں پاکستان کانام شامل ہے، اٹلی نے پاکستان کی صورتحال کا ریجن کے بجائے پاکستان کے حوالے سے جائزہ لیا ہے، اور پاکستان میں انفیکشن کی شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے ، اور عالمی سطح پر بھی اتنی کم انفیکشن کی شرح پر پابندی نہیں لگائی جاتی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.