غیرملکی ورکرز کم کرنے کیلئے عمان میں نئی فیس عائد، نیوی میں بھرتیوں کا بھی اعلان

0

عمان: عمان نے غیرملکی ورکرز کی تعداد کم کرنے کے لئے نئی پرمٹ فیس عائد کرنے سمیت کئی دیگر اقدامات کا اعلان کیا ہے، دوسری جانب عمان کی بحریہ میں بھرتیوں کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے،اس اقدام کا مقصد درمیانے اور اعلیٰ درجے کی ملازمتیں عمانی شہریوں کو دینے کی راہ ہموار کرنا ہے،

تفصیلات کے مطابق عمان یکم جون سے غیرملکی ورکرز کی نئی پرمٹ فیس نافذ کرنے جارہا ہے، اس فیس کا اطلاق درمیانی اور اعلیٰ ملازمتوں پر کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ پروفیشنل اور ٹیکنیکل کام کرنے والے تارکین وطن پر بھی اس کا نفاذ ہوگا، اس اقدام کا مقصد درمیانے اور اعلیٰ درجے کی ملازمتیں عمانی شہریوں کو دینے کی راہ ہموار کرنا ہے، عمانی وزارت لیبر نے اس حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا ہے، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نئی فیس کا اطلاق نئے پرمٹ کے علاوہ پرانے پرمٹس کی تجدید پر بھی ہوگا، دوسری طرف عمانی حکومت نے کاروباری افراد کو عمانی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ملازمتیں دینے کی طرف راغب کرنے کے لئے بھی پیکج کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت عمانی شہریوں کو ملازمتیں دینے والے کاروباری افراد کو 25 فیصد فیس رعائت دی جائےگی جبکہ زیادہ عمانی باشندے رکھنے پر یہ رعائت 50 فیصد کردی جائےگی۔

نیوی میں بھرتیاں

عمانی بحریہ نے نئی بھرتیاں کرنے کا اعلان کیا ہے، اور اس کے لئے درخواستوں کی وصولی شروع کی جارہی ہے، عمانی خبرایجنسی کے مطابق شاہی بحریہ وزارت لیبر کے تعاون سے بھرتی کے اہل افراد سے یکم جون سے درخواستیں وصول کرے گی،

Leave A Reply

Your email address will not be published.