گجرات کا رہائشی ائیر پورٹ پر پکڑا گیا

0

اسلام آباد: گجرات کا رہائشی منشیات بیرون ملک اسمگل کرتے ہوئے ائر پورٹ پر پکڑا گیا، اسلام آباد انٹرنیشل ائیر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این اف) نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم امجد علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشل ائیر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزم نے ہیروئن اپنے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی، ملزم پی آئی اے کی پرواز پی کے287 پر دوحہ جا رہا تھا جسے گرفتار کرکے مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.