اٹلی میں مزید کتنے افراد سطح غربت میں چلے گئے؟

0

روم: کرونا بحران اور اس کے نتیجے میں لگنے والے لاک ڈاؤن نے دنیا بھر کے انسانوں کی آمدن کو کافی حد متاثر یا بالکل ختم کیا ہے، ایسے میں اٹلی جیسے خوشحال ملک میں بھی غربت بڑھتی جارہی ہے، جس کی نئے اعداد وشمار بھی نشاندہی کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کرونا بحران اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے غربت بڑھ رہی ہے، کیتھولک چیریٹی Caritas کے مطابق گزشتہ برس ستمبر سے لے کر اس سال مارچ تک نئے غریبوں کی تعداد میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس دوران ایک لاکھ 32 ہزار 717 مزید افراد غربت کی تعریف میں چلے گئے، جو اس سے پہلے کھاتے پیتے افراد میں شامل ہوتے تھے، ملک مین مہنگائی میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جبکہ ان سات ماہ کے دوران تنظیم نے 5 لاکھ 44 ہزار 775 افراد کو مدد فراہم کی ہے۔

خیال رہے کہ کرونا وبا کے باعث اٹلی پر قرضوں کا بوجھ بھی بڑھ رہا ہے، اور مارچ میں چاری ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق یہ 2603 ارب یورو تک پہنچ گیا ہے، اطالوی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق بینک آف اٹلی کا کہنا ہے کہ جنوری کے دوران قرضوں کا بوجھ مزید 33 ارب 90 کروڑ یورو بڑھنے کے بعد 2603 ارب یورو کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.