اٹلی آنے کی کوشش میں کچھ تارکین پکڑے گئے، کچھ کامیاب

0

روم: لیبیا سے یورپ آنے کی کوشش میں سمندر میں پھنس جانے والے تارکین وطن کی بڑی تعداد کو واپس لیبیا بھیج دیا گیا ہے، تاہم ان میں سے خوش قسمت تارکین کو اٹلی میں بھی جگہ مل گئی ہے، ان میں سے نصف تعداد 18 برس سے کم عمر کے تارکین بتائے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں کے دوران بحیرہ روم کے ذریعہ کشتیوں میں لیبیا سے یورپ آنے کی کئی کوششیں ناکام ہوئی ہیں، اور امدادی اداروں اور لیبیا کی کوسٹ گارڈ نے 800 سے زائد تارکین وطن کو سمندر میں بچایا ہے، یا پھر انہیں پکڑ کر واپس لیبیا بھیج دیا ہے، لیبیا واپس بھیجے گئے تارکین کی تعداد 800 سے زائد بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اٹلی میں امیگریشن کیلئے اپلائی کرنےوالوں کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی

دوسری طرف امدادی تنظیم ’’ایس او ایس میڈی ٹیرین ‘‘ کے جہاز اوشن وائکنگ نے بحیرہ روم میں پھنسے ہوئے 230 سے زائد تارکین وطن کو بچایا ہے، اور انہیں اطالوی حکومت کی اجازت کے بعد سِسلی پہنچا دیا ہے۔ ان میں سے نصف تعداد 18 برس سے کم عمر کے تارکین بتائے جاتے ہیں ، جو تنہا سفر کرکے اٹلی پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں،

خیال رہے کہ تارکین یورپ پہنچنے کی کوشش میں نیا خطرناک طریقہ اپنا رہے اور اس میں اپنی جانیں گنوا رہے ہیں، کشتیوں کے خلاف حکام کی کارروائی کے بعد اب تارکین نے افریقی ملک سے تیر کر یورپ پہنچنے کی کوششیں بھی شروع کردی ہیں، جس کا نتیجہ اموات کی صورت میں نکل رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.