غیریورپی ممالک کیلئے یورپ کے دروازے کھولنے کی تیاری

0

برسلز: یورپی یونین نے کرونا بحران کے بعد پہلی بار غیر یورپی ممالک کے شہریوں کیلئے دروازے کھولنے کی مشروط تیاری کرلی ہے، یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وون ڈئیر لیان نے اہم اعلان کردیا، واضح رہے کہ کرونا کی وبا کی وجہ سے گزشتہ برس مارچ سے یورپی ممالک نے غیر یورپی شہریوں کیلئے داخلے پر پابندی لگارکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اگرچہ بارڈر کھولنے کا اختیار انفرادی طور پر یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کو حاصل ہے، تاہم یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وون ڈئیر لیان نے کہا ہے کہ ان غیر یورپی شہریوں کے لئے یورپی یونین کے دروازے کھول دینے چاہیں، جو ہماری منظور شدہ ویکسین لگوا چکے ہیں، واضح رہے کہ اس وقت تک یورپی یونین کی منظور شدہ ویکسین میں فائزر بائیون ٹیک ، موڈرنا، آسٹرا زنیکا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہمیں ایسا میکنزم بھی بنانا ہوگا کہ اگر وائرس کے پھیلاو کا خطرہ پیدا ہوجائے تو ہم فوری طور پر اس عمل کو روک بھی لگاسکیں ، اور یہ انتظام یورپی سطح پر کرنا ہوگا، یورپی کمیشن کی صدر کا کہنا تھا کہ ویکسینیٹڈ غیر یورپی شہریوں کے ساتھ ان ممالک کے شہریوں کے لئے بھی سفر کے دروازے کھولے جاسکتے ہیں، جہاں وبا کی صورتحال زیادہ خراب نہیں ہے، اور ا س کے لئے مشترکہ طور پر بینچ مارک طے کیا جاسکتا ہے،

انہوں نے کہا کہ اس بات کے مضبوط شواہد سامنے آرہے ہیں کہ ویکسین کی بدولت وائرس سے نمٹنے میں مدد مل رہی ہے، جس سے غیر یورپی ممالک کے شہریوں کے لئے سفر کے راستے کھولنے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.