ائر انڈیا کی پرواز میں کتنے مسافر عمان پہنچے؟ پڑھ کر حیران رہ جائیں گے

0

مسقط: کرونا بحران کی وجہ سے فضائی صنعت کس حال کو پہنچ گئی ہے، اس کے لئے پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز میں ایک مسافر کا سفر تو آپ کو یاد ہوگا، لیکن اب ایسا ہی سفر ائرانڈیا کے پرواز میں بھی کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کرونا کی سنگین صورتحال کی وجہ سے دیگر ممالک کی طرح عمان نے بھی بھارت سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگا رکھی ہے، تاہم عمانی شہریوں کو وہاں سے واپسی کی اجازت ہے، عمان کے اخبار ’’ٹائمز آف عمان‘‘ کے مطابق جمعرات کو بھارت سے ائر انڈیا کی ایک پرواز سلالہ ائرپورٹ پر آئی، بھارتی شہر کوچی سے آنے والی اس پرواز میں صرف تین مسافر سوار تھے، جو طبی عملہ تھا۔ بعد ازاں ایک گھنٹہ رکنے کے بعد ائرانڈیا کی پرواز واپس روانہ ہوئی تو اس میں صرف ایک بھارتی مسافر تھا، جو عمان سے اپنے ملک واپس جارہا تھا، واضح رہے کہ عمان نے 21 اپریل سے بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل کردیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ روز کرونا کے 4 لاکھ 2 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے ساتھ ہی بھارت دنیا  کا پہلا ملک بن گیا ہے، جہاں ایک دن میں 4 لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ روز 3500 سے زائد افراد جان سے گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.