جرمنی میں کرونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر نوجوان مشکل میں پڑگئے

0

برلن: پاکستان نہیں یورپی ممالک میں بھی لوگ پولیس سے بہت ڈرتے ہیں، اور اس کا ایک مظاہرہ جرمنی میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس چھاپے کے دوران دیکھنے میں آیا ہے، جس میں ایک نوجوان نے تو پولیس کی پکڑائی سے بچنے کے لئے زندگی ہی خطرے میں ڈال دی ۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کی ریاست نارتھ رائن ویسٹ فلیا کے شہر بیلی فَیلڈ میں گڈ فرائیڈے کی رات 4 نوجوان دوستوں نے موج میلہ کا فیصلہ کیا اور کرونا ایس اوپیز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک نوجوان کے فلیٹ پر جمع ہوگئے تا کہ پارٹی منا سکیں۔ انہوں نے پارٹی کے دوران شراب کے نشے میں ہلہ گلہ شروع کردیا ، جس سے ان کی آوازیں پڑوس تک جانے لگیں، اور ایک پڑوسی نے پولیس کو فون کر دیا۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس نے فلیٹ کے دروازے پر پہنچ کر گھنٹی بجائی، تو اندر موجود چاروں نوجوان ڈر گئے اور ان میں سے دو پولیس سے چھپنے کے لیے ڈرائنگ روم سے ملحقہ بالکونی پر چلے گئے۔ ان میں سے ایک 22 سالہ نوجوان نے پولیس سے بچنے کی کوشش میں اپنی بالکونی سے ساتھ والے فلیٹ کی بالکونی میں چھلانگ لگانے کی کوشش کی اور اس کوشش میں وہ چوتھی منزل سے نیچے آگرا۔

اس موقع پر چھاپے کے لئے گئے ہوئے پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو فوری اسپتال منتقل کیا ، نوجوان شدید زخمی ہوا ہے، تاہم حکام کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے منعقد کی گئی اس پارٹی میں چاروں نوجوان نشے میں بھی تھے، ان کے خلاف ایس اوپیز کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.