امریکہ میں جاں بحق پاکستانی ڈرائیور کے ورثا کیلئے ریکارڈ عطیات

0

واشنگٹن: امریکہ میں دو کم عمر لڑکیوں نے گاڑی چھیننے کے دوران پاکستانی نژاد ڈرائیور محمد انور جان سے چلا گیا، واقعہ کی ویڈیو ٹوئٹر پر شئیر ہوگئی، دوسری طرف مقتول ڈرائیور کے اہلخانہ کے لئے مقامی سطح پر فنڈ ریزنگ کی گئی ہے، جس میں بڑے پیمانے پر رقم جمع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں جہاں کاریں چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں، وہاں ایک اور تازہ واقعہ پیش آیا ہے، جس میں 13 سالہ اور 15 سالہ دو کم عمر لڑکیوں نے چند روز قبل اُوبر ایٹس کے لئے ڈیلویری بوائے کا کام کرنے والے پاکستانی نژاد ڈرائیور سے کار چھیننے کی کوشش کی، تاہم 66 سالہ محمد انور نے کار چھینے پر مزاحمت کی، اور جب لڑکیوں نے کار چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی تو وہ کار کے ایک طرف  لٹک گیا، لرکیوں کے پاس الیکٹرک راڈ موجود تھا، اس ساری واردات کی ویڈیو وہاں موجود ایک راہ گیر نے بنالی تھی، محمد انور کے لٹکنے پر لڑکیوں نے کار کو تیزی سے بھگایا اور پھر تھوڑے فاصلے پر جاکر ان کی گاڑی فٹ پاتھ پر لگے پول سے جاٹکرائی اور الٹ گئی، جس کے باعث کار سے لٹکا ہوا محمد انور بھی  گاڑی سے گر کر فٹ پاتھ کی گرل سے جاٹکرایا، راہ گیر کی بنائی ہوئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بدقسمت محمد انور فٹ پاتھ پر بے جان پڑا ہوا تھا، جس بعد ازاں اسپتال منتقل کیا گیا،تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے، اس واقعہ کے بعد دونوں لڑکیاں کار سے نکل کر فرار ہوگئیں۔ تاہم بعد ازاں واقعہ کی ویڈیو ٹوئٹر پر شئیر ہوگئی اور اس سے دونوں ملزم لڑکیوں کی شناخت بھی پولیس نے کرلی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

محمد انور اُوبرکے لیے ڈلیوری ڈرائیور کے طور پر کام کرتے تھے، انھیں’’گوفنڈمی‘‘ کی ایک پوسٹ میں سخت جانفشانی اور لگن سے کام کرنے والا پاکستانی تارک وطن قراردیا گیا ہے۔

ریکارڈ فنڈز جمع

گو فنڈمی کے نام سے ان کے خاندان کی جانب سے آن لائن مہم شروع کی گئی ہے۔ جس میں ان کی تجہیز و تدفین اور فیملی کی مدد کے لئے ایک لاکھ ڈالر کی اپیل کی گئی لیکن لوگوں نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور 8 لاکھ ڈالر سے زیادہ کی رقم جمع  ہوگئی۔ محمد انور کے اہلخانہ اور ان کے شناسا افراد کا کہنا ہے کہ مقتول ہنس مکھ تھے، اور ہمیشہ خوش ہو کر دوسروں سے ملتے، دونوں گرفتار لڑکیوں کو چارج شیٹ کردیا گیا ہے۔ اور واشنگٹن پولیس کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈویژن ڈیپارٹمنٹ کے کمانڈر رینی کیلی کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیاں پہلے بھی کار جیکنگ میں ملوث رہ چکی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.