پاکستانی ارطغرل بھی میدان میں آگیا

0

اسلام آباد: تاریخی ترک سیریز ’’ارطغرل غازی‘‘ سے متاثر ہو کر پاکستانی نوجوانوں نے بھی اس سیریز کی نقل تیار کرنی شروع کردی ہے، اور بہت جلد پاکستانی ’’ارطغرل‘‘ ڈرامہ بھی ڈیجیٹل مارکیٹ میں آنے والا ہے، پاکستانی ’’ارطغرل‘‘ کو بھی لانچنگ سے پہلے ہی مقبولیت ملنے لگ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک ڈرامہ’’ارطغرل غازی‘‘ سے متاثر ہو کر پاکستانی نوجوانوں نے ڈرامے کی نقل تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوات کے علاقے اوڈی گرام سے تعلق رکھنے والے نوجوان طلبا کا گروپ اس پروجیکٹ پر کام کررہا ہے، ترک اخبار ’’صباح‘‘ نے ان نوجوانوں کے بارے میں اسٹوری کی ہے، رپورٹ کے مطابق 15 سے 26 سال کی عمر کے ان نوجوانوں نے ڈرامے کی نقل کو عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد یوٹیوب پر نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ اس کے مختصر حصے Noor abbasofficial کے اکاؤنٹ پر جاری بھی کردئیے گئے ہیں، جو خاصے مقبول ہورہے ہیں۔ ڈرامے کا نام ’’پاکستانی ارطغرل‘‘ رکھا گیا ہے۔

پاکستانی ارطغرل میں ارطغرل غازی کا کردار نبھانے والے محمد عباس کا کہنا تھا کہ تاریخی ترک سیریل سے متاثر ہوکر ہم نے اپنا ڈرامہ شوٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ محمد عباس کا کہنا تھا کہ شروع میں تو بہت مشکل پیش آئی، لوگ بھی مذاق اڑاتے تھے، ہمارے پاس پیسے بھی نہیں تھے، لیکن نیٹ پر دیکھ دیکھ کر ہم نے اپنے ہاتھوں سے جیکٹس، کلہاڑے، تلواریں، قائی قبیلے کے پرچم اور دیگر ایسی اشیا بنانی شروع کیں، جو ترک ڈرامے میں دکھائی گئی تھیں، اللہ کا شکر ہے کہ اب ہماری یہ چیزیں افغانستان اور بھارت تک سے آرڈر حاصل کررہی ہیں، ملک میں بھی لوگ آرڈر دے رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ان چیزوں کی فروخت سے حاصل آمدن کو ہم ڈرامہ کی شوٹنگ کیلئے استعمال کررہے ہیں، ڈرامہ کے رائٹر بھی ہم ہیں، اداکار اور ہدایت کار بھی۔

محمد عباس کا کہنا تھا کہ شروع میں تو ہم نے بہت سی شوٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ، لیکن جس طرح اب ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ہے، ’’ارطغرل غازی ‘‘ کے کردار عبدالرحمن غازی نے بھی ہم سے ویڈیو کال پر بات کی ،اس کے بعد ہم نے پورا ڈرامہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ارطغرل غازی کی تاریخی سیریل نے ہمیں ہمارے خوبصورت ماضی سے روشناس کروایا ہے۔ہمیں بہت فخر ہے کہ ہم مسلمان ہیں۔

پاکستانی ارطغرل نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ترکی جاکر عثمانی خلافت کی بانی ان شخصیات کی قبروں پر حاضری دینا چاہتے ہیں،اور وہاں ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے انجین التان سمیت دیگر اداکاروں سے بھی ملنے کی خواہش ہے، ڈرامے میں ترگت الپ کا کردار نصراللہ خان ادا کررہے ہیں، جو کلہاڑا اٹھا کر لڑتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ارطغرل کی سیریل سے پہلے توہم بھارتی اور انگلش فلمیں دیکھ کر وقت برباد کرتے تھے، لیکن اس سیریل نے ہماری کایا پلٹ دی ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.