دنیا اور یورپ کی پہلی قوم جس نے تمام افراد کو ویکسین لگا دی؟

0

برسلز: بیشتر یورپی اقوام تو ویکسین مہم میں پیچھے جارہی ہیں، اور ان پر تنقید بھی ہورہی ہے، لیکن ایسے میں یورپ کی ایک  قوم نے تمام بالغ افراد کو کرونا کی ویکسین لگانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے، اور یہ دنیا کی پہلی ویکسینیٹد قوم بن گئی ہے۔

جی ہاں یہ حیرت انگیز کامیابی اسپین کے ساتھ واقع چھوٹے سے خطے جبرالٹر نے حاصل کی ہے، جبرالٹر جو برطانیہ سے الحاق رکھتا ہے، اور وہاں نیم خود مختار حکومت قائم ہے، دنیا کی پہلی قوم بن گیا ہے، جس کے تمام بالغ افراد کو ویکسین لگادی گئی ہے، اس خطے کی آبادی 33 ہزار ہے، اور یہاں کرونا کے 4 ہزار سے زائد کیس اور 94 ہلاکتیں ہوئی ہیں، برطانوی وزیر صحت میٹ ہنکوک نے لندن میں پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ جبرالٹر کے تمام بالغ افراد کو ویکسین لگادی گئی ہے، اور یہ اعزاز حاصل کرنے والی وہ پہلی قوم بن  گئی ہے۔

دوسری طرف جبرالٹر کے فرسٹ منسٹر فیبین پکارڈو نے برطانیہ کا شکریہ ادا کیا ہے، اور کہا ہے کہ یہ سنگ میل عبور کرنا  برطانوی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھا، برطانیہ نے ہمیں مفت ویکسین فراہم کی، اس سے پہلے کرونا سے نمٹنے کے لئے طبی سامان بھی فراخدلی سے فراہم کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.