قطر نے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری سنادی، تمام عرب ممالک کو پیچھے چھوڑدیا

0

دوحا: قطر نے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری سنادی، کم از کم تنخواہ 1000 قطری ریال کردی جبکہ الاؤنسز کی مد میں مزید 800 قطری ریال کی ادائیگی بھی لازمی قرار دیدی ہے، نئے قانون کا اطلاق پیر سے ہوگا، قطری وزارت برائے ایڈمنسٹریٹو ڈیویلپمنٹ، لیبر اینڈ سوشل سیکیورٹی نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

قطری میڈیا کے مطابق وزارت برائے ایڈمنسٹریٹو ڈیویلپمنٹ، لیبر اینڈ سوشل سیکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ قطر میں کام کرنے والے تمام ورکرز کیلئے کم از کم تنخواہ 1000 قطری ریال (تقریباً 43 ہزار پاکستانی روپے) ہوگی، اس کے ساتھ ساتھ جو کمپنیاں جو ملازمین کو گھر اور کھانا فراہم نہیں کرتیں، وہ الگ سے 800 قطری ریال(تقریباً34 ہزار روپے) الاؤنس فراہم کریں گی، جس می کمپنیاں گھر کا کم از کم الاؤنس 500 قطری ریال اور کھانے کے کم از کم 300 ریال دینے کی پابند ہوں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے قوانین کی بدولت آجر اور ورکرز کے درمیان بہتر تعلقات قائم ہوں گے، عرب ممالک میں قطر پہلا ایسا ملک ہوگا جو غیرملکی ورکرز کو بھی کم از کم ویج قانون کے تحت تنخواہوں ادا کرے گا۔ ملازمین کے قوانین میں یہ تبدیلیاں نیشنل ویژن 2030 کے تحت کی جاری ہیں، نئے قانون کے تحت کم سے کم تنخواہ کا اطلاق 30 اگست سے تمام نئے ہونے والے معاہدوں اور موجودہ تمام معاہدوں پر بھی ہوگا۔ خیال رہے کہ قطر میں آئندہ سال کے اختتام پر فٹبال ورلڈ کپ کا بھی انعقاد ہونا ہے، جس کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.