جرمنی میں تجوری نہ کھلنے پر انوکھی چوری

0

برسلز: جرمنی کی ریاست رائن لینڈ پلاٹینیٹ کے ایک ہوٹل میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی ہے، جس میں چور تجوری ہی اٹھا کر لے گئے، دوسری جانب اٹلی میں پولیس نے بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں انوکھے انداز میں لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے،

تفصیلات کے مطابق جرمنی کی ریاست رائن لینڈ پلاٹینیٹ کے ایک ہوٹل میں گزشتہ ماہ چوروں نے تجوری  لوٹنے کی کوشش کی تھی، جو ناکام رہی، کیوں کہ چور تجوری کو کھولنے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے، لیکن چور مایوس نہیں ہوئے۔ انہوں نے  ایک بار پھر نئے سرے سے اور نئے طریقے سے قسمت آزمائی کی، اور اس بار وہ کامیاب ہوگئے، چوروں نے اس بار تجوری کھولنے کے بجائے اسے اٹھا لے جانے کا ہی منصوبہ بنایا، اور وہ 5 من سے زائد وزنی تجوری اٹھا کر لے گئے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر وارادت میں تین سے چار چور ملوث ہیں، کیوں کہ دو افراد تو اتنی بھاری تجوری اٹھا کر نہیں لے جاسکتے تھے، ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجوری میں بھاری رقم موجود تھی۔

ادھر اٹلی میں پولیس نے ایک ایسے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے، جو اے ٹی ایم مشینوں سے کیش  لوٹنے کی 30 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا، 7 رکنی اس گروہ نے پولیس کو چکر چڑھائے ہوئے تھے، ان کا طریقہ واردات یہ تھا کہ اے ٹی ایم  کو مواد سے اڑاتے، اور پھر مشین پھٹنے کے بعد کیش لے کر رفو چکر ہوجاتے، اس گروہ نے زیادہ وارداتیں لمباردیا، وینیتو اور  امیلیا رومانیہ کے علاقوں میں کی ہیں، پولیس نے بھاری مقدار میں لوٹی ہوئی رقم اور اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.