یورپی ملک میں جعلی ڈالر اور یورو چھاپنے کا انکشاف

0

برسلز: یورپی ملک میں جعلی ڈالر اور یورو چھاپنے کا انکشاف ہوا ہے، اس حوالے سے کارروائی کرکے گروپ میں شامل ایک خاتون اور ایک مرد کو پکڑا گیا ہے، جن کے قبضے سے بہت بڑی  مقدار میں جعلی امریکی اور یورپی کرنسی برآمد ہوئی ہے، کارروائی میں امریکی اداروں نے بھی حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے رکن ملک بلغاریہ میں جعلی ڈالر اور یورو چھاپنے کا انکشاف ہوا ہے، یہ جعلی کرنسی   دارالحکومت صوفیہ کی ایک یونیورسٹی کے پریس میں چھاپی جارہی تھی، اور اس کا معیار اتنا اچھا تھا، کہ لوگوں کے لئے  جعلی کرنسی کو پہچاننا مشکل تھا، برطانوی اور جرمن خبر رساں اداروں کے مطابق بلغاریہ کے حکام نے امریکی خفیہ اداروں کے ساتھ مل کر نقلی یورو اور امریکی ڈالر چھاپنے والے گروہ کے خلاف یہ بڑی کارروائی کی ہے، جس میں ایک مرد اور ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے، جو کسی بڑے گینگ کا حصہ ہیں، گرفتار ملزمان میں سے ایک یونیورسٹی کا ملازم  ہے، اور یہ چھٹی کے بعد پریس میں جعلی کرنسی چھاپتےتھے۔

حکام نے چھاپے کے دوران چار ملین کے نقلی امریکی ڈالر اور 36 لاکھ مالیت کے جعلی یورو برآمد کئے ہیں، اس کے علاوہ  جعلی کرنسی چھاپنے والی مشین اور دیگر ساز و سامان بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ بلغاریہ میں جعلی کرنسی کی اب تک کی سب سے بڑی برآمد گی  ہے، وزارت داخلہ کے ترجمان Lubomir Yanev کا کہنا ہے کہ جعلی ڈالر یوکرین بھیجے جاتے تھے، جبکہ یورو کو مغربی یورپی ممالک میں پھیلایا جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ برآمد ہونے والی جعلی کرنسی اعلیٰ معیار کی ہے، اور گرفتار ملزمان کسی بڑے گینگ کے رکن ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.