اٹلی میں بھی غیر معیاری فیس ماسک کا اسکینڈل سامنے آگیا

0

روم: اٹلی میں بھی غیر معیاری فیس ماسک کا اسکینڈل سامنے آگیا ہے، ملوث افراد کے خلاف پولیس نے کارروائی کی ہے، اور اس دوان ان کے کئی ملین یورو کے اثاثے بھی منجمد کردئیے گئے ہیں، تینوں ملوث افراد کو گھروں میں نظر بند کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وبا شروع ہونے کے بعد فیس ماسک کی ضرورت اچانک بڑھ گئی، جس سے مختلف ملکوں میں بعض عناصر نے ناجائز فائدہ اٹھایا ہے، کہیں یہ بہت زیادہ قیمت پر فروخت کئے گئے، جیسا کہ کچھ روز قبل سوئٹزرلینڈ میں اسکینڈل سامنے آیا تھا، تو کہیں غیر معیاری اور جعلی ماسک بھی  سپلائی کردئیے گئے، ایسے ہی ایک معاملے میں اطالوی پولیس نے روم سے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ Andelko Aleksic اور Vittorio Farina, Domenico پر 50 لاکھ عام فیس ماسک اور 4 لاکھ 30 ہزار خصوصی طبی گاؤن کی سپلائی میں فراڈ کا الزام ہے، فیس ماسک اور طبی گاؤن روم کے آس پاس لازیو ریجن میں سپلائی کئے گئے تھے، حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے غیر منظور شدہ ماسک چین سے منگوا کر سپلائی کئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کو گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے، اور ان کے32  ملین یورو کے اثاثے منجمد کردئیے گئے ہیںِ، ملزمان پر ماسک سپلائی کے آرڈر حاصل کرنے کے لئے لابنگ اور اثر ورسوخ استعمال کرنے کا بھی الزام ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.