تیرتے اطالوی شہر وینس کی حالت دیکھ کر سب حیران و پریشان

0

روم: اٹلی کا شہر وینس پانی کا شہر کہلاتا ہے، یہاں اکثر سیلاب بھی آجاتے ہیں، جن کے دوران  پانی شہر میں داخل ہوجاتا تھا، شہر کو پانی سے بچانے کیلئے اٹلی کی حکومت نے اربوں یورو سے  گیٹ لگائے ہیں، لیکن ماحولیاتی تبدیلی نے اب شہر کیلئے  ایک نیا مسئلہ کھڑ ا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وینس کا پانی کا شہر یا تیرتا ہوا شہر کہا جاتا ہے، اور یہ شہر نہروں کی وجہ سے 118 چھوٹے حصوں  میں تقسیم ہے، ڈھائی لاکھ کے قریب آبادی والے اس شہر میں 400 پل ہیں، شہری اور سیاح کشتیوں کے ذریعہ سفر کرتے دکھائی دیتے ہیں، یہاں ہر سال لاکھوں سیاح رخ کرتے ہیں، اور وہ اس تیرتے شہر کو دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔

لیکن اب اس شہر میں ایسا کچھ ہوا ہے کہ اسے دیکھ کر وینس کے شہریوں کے ساتھ حکام بھی حیران ہی نہیں پریشان ہیں، کیوں کہ ماحولیاتی تبدیلوں کی وجہ سے اس شہر کا حسن یعنی پانی پہلی بار روٹھا نظر آیا ہے، وینس کے کئی حصوں میں پانی اتنا کم  ہوگیا ہے کہ وہاں کشتیاں اب زمین سے لگی نظر آرہی ہیں، شہر میں پانی کی سطح جو 19 انچ اوسطاً ہوتی ہے، وہ اب منفی 18 انچ پر چلی گئی ہے، حالاں کہ اس موسم میں شہر میں پانی کی سطح بلند ہوتی تھی، وینس کے مئیر لیگوئی بروگنارو کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے یہ سب کچھ ہورہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.