انس سرور اسکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ منتخب

0

گلاسگو: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے انس سرور کو برطانیہ میں بڑا اعزار حاصل ہوگیا، انہیں برطانیہ میں کسی بھی پاکستانی نژاد کو اب تک کا سب سے بڑا عہدہ مل گیا ہے، انس سرور اسکاٹش لیبر پارٹی کے پہلے مسلمان سربراہ منتخب کر لیے گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انس سرور 2016 سے گلاسگو ریجن کے لیے اسکاٹش پارلیمنٹ کے رکن اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے ہیں،38  برس کے انس سرور بھاری اکثریت سے اسکاٹش لیبر پارٹی کے لیڈر منتخب ہوئے ہیں اور انہیں اپنے مدمقابل مونیکا نینن کے 43 فیصد کے مقابلے میں 57 فیصد ووٹ پڑے۔ انس سرور سکاٹش پارلیمنٹ کے انتخابات (6 مئی) سے قبل پارٹی کا چارج سنبھالیں گے، وہ برطانیہ میں کسی بڑی سیاسی جماعت کے پہلے ایسے رہنما ہیں جو سفید فام نہیں۔

خیال رہے کہ اسکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ کا یہ عہدہ جنوری 2021 میں پارٹی لیڈر رچرڈ لیونارڈ کے اچانک استعفے کے باعث خالی ہوا تھا۔ سکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ منتخب ہونے کے بعد اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ کے لوگوں سے براہ راست یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں جانتا ہوں کہ آپ کے اعتماد کو جیتنے کے لیے لیبر پارٹی کو بہت زیادہ کام کرنا ہے، ’کیونکہ اگر آپ بہت ایماندار شخص ہیں تو آپ کو وہ سکاٹش لیبر پارٹی نہیں ملی جس کے آپ مستحق تھے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.