جرمنی میں سیاسی پناہ کے خواہشمند وں کی بڑی غلطی، حکام بھی پریشان

0

برلن: جرمنی میں سیاسی پناہ کے خواہشمند ایسی غلطی کررہے ہیں کہ جس سے جرمن حکام بھی پریشان ہیں، یہ تارکین وطن شناختی دستاویز کی وجہ سے حکام کو بھی الجھانے کا سبب بن رہے ہیں، سیاسی پناہ کا خواہشمند ہر دوسرا تارک وطن اپنی شناختی دستاویز پیش کرنے میں ناکام رہا۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں گزشتہ برس 2020 میں ایک لاکھ 2 ہزار 581 سیاسی پناہ کی درخواستیں دائر کی گئیں، حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی پناہ لینے کے خواہشمند ان تارکین میں سے نصف سے زائد ایسی دستاویز یعنی پاسپورٹ وغیرہ پیش کرنے میں ناکام رہے، جس سے یہ پتہ چل سکے کہ ان کی عمر کیا ہے، اور وہ کس ملک سے تعلق رکھتے ہیں، ان کا اصلی نام کیا ہے، جرمن وزارت داخلہ کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیاسی پناہ کا خواہشمند ہر دوسرا تارک وطن اپنی شناختی دستاویز پیش کرنے میں ناکام رہا، اور یہ مسئلہ ملک میں سیاسی پناہ کے نظام کے لئے بڑا چیلنج ہے،

اسی طرح سیاسی پناہ کے خواہشمندوں کی طرف سے جعلی دستاویز پیش کرنے کا مسئلہ بھی درپیش ہے، گزشتہ برس کل ایک لاکھ 90 ہزار 608 دستاویز کی جانچ پڑتال کی گئی، جن میں سے ساڑھے 4 ہزار کے قریب دستاویز مشکوک ہونے پر مسترد کردی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.